9 مئی 2015
وقت اشاعت: 4:22
ریاض: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1پولیس اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - ریاض........سعودی عرب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق کار سوار نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حملے کے بعد سعودی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔