9 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:36
نیپال میں ہولناک زلزلے کو دو ہفتے بیت گئے،بحالی کا کام جاری
جیو نیوز - کھٹمنڈو........نیپال میں آئے ہولناک زلزلے کو دو ہفتے بیت گئے۔نیپالی فوج ،پولیس اور مقامی افراد ملبے کو ہٹانے کے کاموں میں مصروف ہیں ،جب کہ شہری تباہ ہونے والی قدیم عمارتوں کو دوبارہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔زلزلے کی ہولناک تباہی کے بعد نیپال میں بحالی کا عمل جاری ہے۔شہری گرنے والی قدیم عمارتوں اور کھنڈرات کی تعمیر نو کے لئے پر امید ہیں۔بھکتا پور میں تباہ ہونے والی پرانی عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے نیپالی فوج،پولیس اور مقامی افراد تاریخی دربار اسکوائر کے ملبے سے بچھی کچھی اینٹیں جمع کرنے کے کام میں مصروف ہیں ، ادھر کھٹمنڈو کے شہری مٹی کا ڈھیر بننے والے مشہور Dharahara Tower کی تباہی پربھی افسردہ ہیں ،وہ چاہتے ہیں ٹاور کو دوبارہ اتنا مضبوط تعمیر کیا جائے کہ وہ گر نہ سکے۔نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل آئے زلزلےسے ملک کے دو سو سے زیادہ تاریخی مقامات متاثر ہوئے،جب کہ نیپالی وزیر خزانہ رام شرن کا کہنا ہے کہ مکانات،اسپتال،سرکاری دفاتر کی تعمیر کے لئےحکومت کو اب بھی دو ارب ڈالرز درکار ہیں۔