تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2015
وقت اشاعت: 22:21

روس میں جنگ عظیم دوئم کے 70 سال پورے ہونے پر شاندار فوجی پریڈ

جیو نیوز - ماسکو.......روس میں جنگ عظیم دوئم کے 70 سال پورے ہونے پر شاندار فوجی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں چینی صدر اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ہزاروں روسی فوجیوں نے جرمن نازیوں سے یادگار فتح کے 70 سال پورے ہونے پر مارچ پاسٹ کیا۔ ماسکو کی سڑکوں پر روسی ٹینکوں نے شان دکھائی تو فضا جیٹ طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔ دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ چینی صدر شی چن پنگ اور اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون بھی پریڈ دیکھنے موجود تھے۔ روس اور چین کے قریبی تعلقات کی تجدید کے لیئے چینی فوجی دستے نے بھی ریڈ اسکوائر پر پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.