تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:32

انقرہ: سابق صدر کنان اورن 97سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جیو نیوز - انقرہ.........ترکی کے سابق صدر کنان اورن 97سال کی عمر میں انقرہ میں انتقال کرگئے۔ ترکی کی سرکاری میڈیا کے مطابق سابق صدر کنان اورن انقرہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں وہ 97برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 2012سے علیل تھے اور ترکی کے فوجی اسپتال میں بھی زیر علاج رہے۔ کنان اورن 1980سے 1989تک ترکی کے ساتویں صدر رہے۔ وہ 1978سے 1983تک ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی رہے۔ ترک عدالت نے سابق صدر کنان اورن کو 1980میں حکومت کا تختہ الٹنے کا مجرم قرار دے کر گزشتہ سال عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سابق صدر کنان اورن 17جولائی 1917کو پیدا ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.