11 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:48
سعودی فرماں روا اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا نہیں جائیں گے
جیو نیوز - واشنگٹن......سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا نہیں جائیں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے کیمپ ڈیوڈ میں خلیج تعاون کونسل کے رہنمائوں کی کانفرنس رواں ہفتے میں ہورہی ہے، جس میں پہلے سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز کی شرکت کا عندیہ دیا گیا تھا، تاہم واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان کی جگہ ولی عہد محمد بن نائف سعودی وفد کی قیادت کریں گے اور ان کے ہمراہ سعودی وزیر دفاع بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔