11 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:4
تامل ناڈوکی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا بدعنوانی کے الزامات سے بری
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی ریاست تامل ناڈوکی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد عنوانی کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کی ہائی کورٹ نے جےللیتا کو الزامات سے بری کیا ۔ جےللیتا پر 1996 میں آمدنی سے زیادہ اثاثے موجود ہونے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات عائد کئے گئے تھے، فیصلہ کے بعد جے للیتا کے سیکڑوں حامیوں نے ہائی کورٹ کے باہر اور چنائی میں پارٹی کے ہیڈ آفس پر جشن منایا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں بھی جے للیتا کی پارٹی کے ارکان نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔