تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:15

لندن:لیبرپارٹی کی شکست؛ڈیوڈملی بینڈ کی ایڈملی بینڈپر تنقید

جیو نیوز - لندن.......برطانوی عام انتخابات میں ڈیوڈ ملی بینڈ نے لیبر پارٹی پارٹی کی شکست پر چھوٹے بھائی ایڈ ملی بینڈ پر کڑی تنقید کردی۔برطانیہ میں7 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں کنزرویٹوز کے ہاتھوں لیبر پارٹی کی شکست کے بعد ایڈ ملی بینڈ نے پارٹی عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ تاہم ان کے بڑے بھائی سابق وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے ملی بینڈ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج پارٹی اور اس کے حامیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے ۔انہوں نے شکست کا ذمہ دار لیبر پارٹی کی الیکشن مہم کو قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.