12 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:43
سمندری طوفان Noul نے فلپائن کے بعد جاپان کا رخ کر لیا
جیو نیوز - ٹوکیو........ سمندری طوفان جاپان کے جنوبی جزیرے سے ٹکرانے کے بعدشمالی مشرقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور تیز بارشوں نے شہریوں کو گھروں پر رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ خراب موسم کے باعث اندرون او کیناوا جزیرے سے ناہا شہر جانے والی پروزوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل سمندری طوفان Noul سے فلپائن میں 2افراد ہلاک ہوئے تھے۔