تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:31

نیپال اور بھارت: 7اعشاریہ4شدت کا زلزلہ،4ہلاک،کئی زخمی

جیو نیوز - کھٹمنڈو......نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 7اعشاریہ 4 شدت کا زلزلے میں 4افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔زلزلے کا مرکز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے بازار تھا،جس کے جھٹکے نئی دہلی اور مغربی بنگال میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد کٹھمنڈو ائرپورٹ پھر بند کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں اورنئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔مغربی بنگال میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا ،اڑیسہ،بہار،آسام ،پٹنہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز کٹھمنڈو سے 83کلومیٹر دور،چین اور نیپال کا سرحدی علاقہ تھا۔ امریکی جیو لو جیکل سروے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں آج آنیوالے زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.