13 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:48
شمالی کوریا: وزیر دفاع غداری کے جرم میںموت کی سزا
جیو نیوز - پیانگ یانگ .......شمالی کوریا کے وزیر دفاع کو غداری کے جرم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر دفاع’یون یونگ‘ کو غداری اور اپنے رہنما کم جونگ آن کا احترام نہ کرنے کے جرم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ انہیں گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو اینٹی ایئرکرافٹ فائر کے ذریعے موت کو نشانہ بنایا گیا ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیکڑوں سرکاری اہلکار بھی موجود تھے۔