14 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:19
صدر اوباما کی شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں بھی 2طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر باراک اوباما سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اوول آفس میں ملاقات کی۔ جس میں 2طرفہ تعلقات سمیت یمن اور خطے کی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما نے داعش کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب داعش کے خلاف عالمی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ امریکا اور خلیج تعاون کونسل کا 2روزہ سربراہی اجلاس آج کیمپ ڈیوڈ میں ہوگا۔ جس میں صدر اوباما خلیج تعاون کونسل کے رہنماوں سے یمن اور خطے کی صورتحال پر مذاکرات کریں گے۔