14 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:15
نیو یارک: نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا جاسوسی پروگرام روکنے کا بل منظور
جیو نیوز - نیویارک .........امریکی ایوان نمائندہ گان نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون کی جاسوسی روکنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندہ گان میں این ایس اے کا ٹیلی فون جاسوسی پروگرام ختم کرنے کے پیٹریاٹک ایکٹ بل پر ووٹنگ ہوئی۔ بل کی حمایت میں 338اور مخالفت میں 88ووٹ ڈالے گئے اور اسے فریڈم ایکٹ کا نیا نام دیا گیا ہے۔ امریکی عدالت نے پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں این ایس اے کی جانب سے شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013میں ٹیلی فون جاسوسی کے متنازع پروگرام کا انکشاف کیا تھا۔