تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:3

ایران سے معاہدہ، امریکی کانگریس میں بل کی منظوری

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی کانگریس نے ایک بل کی منظوری دی ہے، جس کے تحت ایٹمی تنازع پر ایران کے ساتھ معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار کانگریس کو مل جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندہ گان میں رائے شماری کے دوران بل کی حمایت میں 400ووٹ آئے، جبکہ 25ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے۔ اب یہ بل صدر بارک اوباما کو دست خط کے لیے بھیجا گیا ہے، جنھیں یہ بل ویٹو کرنے کا اختیار ہے، تاہم وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اس بل پر دستخت خط کردیں گے۔ جس کے بعد یہ قانون میں تبدیل ہوجائے گا۔ بل کے تحت کانگریس کو اختیار ہوگا کہ وہ چاہے تو ایران کے ساتھ ایٹمی تنازع پر بین الاقوامی معاہدے کو مسترد یا منظور کردے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے جون تک کا وقت ہے۔ امریکی اور برطانوی نیوز ایجنسیوں کے مطابق زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ کانگریس مجوزہ معاہدے کو مسترد کردے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.