تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:34

دنیا بھر میں آج خاندان کا دن منایا جارہا ہے

جیو نیوز - کراچی......دنیا بھر میں آج خاندان کا دن منایا جارہا ہے ۔ پاکستان کا خاندانی نظام آج بھی اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایک بہتر معاشرے کے قیام کے لیے اچھا خاندانی نظام بہت ضروری ہے، پاکستانی معاشرہ اپنے روایتی خاندانی نظام کے ساتھ قائم دائم ہے، نوجوان نسل مغربی معاشرے کی طرح الگ رہنے کی بجائے آج بھی مشترکا خاندانی نظام کے تحت رہنا پسند کرتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مشترکا خاندانی نظام بہت سے مثبت پہلو اپنے اندر سموئے ہے۔ خوشی اور غم میں سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ مشترکا خاندانی نظام سے محبت بڑھتی ہے، اور یہی پیار ، خلوص اور ہمدردی ایک خوشگوار زندگی کانام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.