7 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:20
شام :امریکی اسپیشل فورس کی کارروائی، داعش رہنما ابوسیاف ہلاک
جیو نیوز - دمشق.......شام میں امریکی اسپیشل فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کو ہلاک کردیا جبکہ ابو سیاف کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کے مطابق شام کے مشرقی علاقے میں امریکی اسپیشل فورسز داعش کے اہم رہنما ابوسیاف اور اس کی اہلیہ کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں ابو سیاف مارا گیا جبکہ اس کی اہلیہ امِ سیاف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امِ سیاف بھی داعش کی کارروائیوں میں ملوث بتائی گئی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق آپریشن امریکی صدر اوباما کی منظوری کے بعد کیا گیا اور امریکی فورسز جمعے کی رات ہیلی کاپٹر کے ذریعے شام میں داخل ہوئیں۔