7 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:34
شمالی نائیجیریا میں خود کش بم حملے میں 8افراد ہلاک، 33زخمی
جیو نیوز - ابوجا........شمالی نائیجیریا کی مارکیٹ میں خود کش بم حملے میں 8افراد ہلاک اور 33زخمی ہو گئے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شمالی شہر دماتورو میں خود کش بمبار نوجوان لڑکی نے بس اڈے کے قریب ایک مصروف ترین مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں خود بمبار سمیت کم سے کم 8افراد ہلاک اور 33زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور دھماکے سے کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔