7 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:1
بیروت: تدمر لڑائی میں 123فوجی سمیت 57شہری ہلاک، 115داعش جنگجو شامل
جیو نیوز - شام..........شام کے تاریخی شہر تدمر میں داعش کے جنگجوؤں اور شامی فورسز میں لڑائی کے دوران 123فوجی اور 57شہری ہلاک ہوگئے اور 115داعش جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش کے جنگوؤں نے تاریخی شہر تدمر میں حملہ کردیا تھا، جس کے دوران شامی فورسز اور داعش میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 123شامی فوجی اور 57شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ داعش کے 4بڑے لیڈرز سمیت 115جنگجو مارے گئے، جس کے بعد شامی فورسز نے قدیم اور تاریخی شہر تدمر سے داعش کو پیچھے دکھیل دیا۔ گزشتہ 4دنوں میں لڑائی کے دوران 300کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آبزرویٹری کے ڈائریکٹرر امی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ، داعش کے جنگجو ثقافتی ورثے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔