تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:33

افغانستان: داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23جنگجو ہلاک

جیو نیوز - کابل.........افغانستان میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقہ باندر میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جھڑپوں میں اب تک داعش کے 17اور افغان طالبان کے 6جنگجو مارے گئے۔ باندر کے علاقے پر افغان طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ 1ہفتہ سے جاری جھڑپوں میں اب تک دونوں گروپوں کے درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.