8 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:44
فرانس :ن لیگ کے دور میں ترقی کاپہیہ گھومنے لگا،راجہ علی اصغر
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری/نمائندہ جنگ...... ملک میں جب بھی منصفانہ اورغیر جانبدارنہ انتخاب ہوں عوام مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیتے ہیں جو وزیراعظم نواز شریف کی ملک وقوم کے ساتھ محبت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن)فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے مسلم لیگی رہنما جاوید اختر بٹ کی رہائش گاہ پر جنگ سے گفتگو میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف نے نامساعدحالات میں اقتدار سنبھالا اور ملک میں ترقی کا پہیہ کھومنے لگا جس کا منہ بولتا ثبوت گئی منصوبوں کا آغاز جو تکمیل کے آخری مرحلہ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہکنٹونمنٹ بورڈکےانتخابات میں عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پربھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ برادر مسلم ممالک بھی اپنے دفاع کےلئے پاکستان کی عسکری قیادت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جو پاکستانی قوم اور مسلح افواج کےلئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور دیگربھی موجود تھے۔