8 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:16
کانگریس حکومت اسلحہ ذخائر جمع کرنے میں سنجیدہ نہیں تھی،بھارتی وزیر دفاع
جیو نیوز - ناگپور.......بھارتی وزیر دفاع منو ہر پاریکر نے سابق حکومت پر الزام لگایا ہے کہ کانگریس حکومت اسلحہ اور گولہ باری کے ذخائر جمع کرنے میں سنجیدہ نہیں تھی۔ ناگپور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ مودی کانگریس حکومت اسلحہ کا ذخیرہ برقرار رکھنے میں سنجیدہ نہیں تھی، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں یہ صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اس ماہ میں پارلیمنٹ میں اسلحہ کے ذخیرہ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی،جس کے مطابق کسی بھی جنگی صورتحال میں بھارت کے پاس صرف 20 دنوں کا گولہ بارود موجود ہے، فوج کو جنگ کے دوران 40 دنوں کے لئے گولہ بارود کا ذخیرہ چاہیے ہوتا ہے۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد مسائل حل ہو چکے ہیں۔