8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:21
کولمبیا: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 52ہوگئی
جیو نیوز - بوگوٹا........کولمبیا میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 52ہوگئی ہے اور 37افراد زخمی ہیں۔ کولمبیا کے مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، شدید بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش سے 4دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہوئی، جبکہ کئی فٹ سیلابی پانی نے ہزاروں گھروں کو متاثر کیا ہے۔ بارش اور سیلاب سے مواصلات اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا اور مختلف علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔