تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:37

ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز، 2016 ءمیں منظرعام پرہونگی

جیو نیوز - نیویارک ......سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی55 ہزار صفحات پر مشتمل متنازع ای میلز جنوری 2016 میں عوام کے سامنے پیش کی جائینگی ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق گزشتہ دسمبر خبروں کا موضوع بنی رہنے والی ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز اب عوام کے سامنے لائی جائینگی۔سابق وزیر خارجہ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے آفیشل میلز کی تھیں،ان کے اس عمل پر سخت تنقید کی گئی۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے ان ای میلز پر نظرثانی اس سال مکمل کر لی جائیگی۔ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تمام ای میلز محکمہ خارجہ کو دے دی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ ہیلری نے اس میں سے کچھ مواد ضائع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.