تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:44

چلی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کئی مکانات بہا لے گیا

جیو نیوز - لاس لیگاس.....چلی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کئی مکانات بہا لے گیا، سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔چلی کے جنوبی علاقے لاس لیگاس (Los Lagos) چوبیس گھنٹے مسلسل بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلاکئی مکانات بہا لے گیا۔ بعض علاقوں میں سو ملی لیٹر بارش ہوئی۔ طوفانی بارش کے باعث دریا اور نالے بپھر گئے۔ سیلاب سے رابطہ سڑکیں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.