8 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:16
لندن: پولیس انسداد دہشتگردی سربراہ رچرڈ والٹن کا جیو کو انٹرویو
جیو نیوز - لندن........لندن میٹرو پولیٹن پولیس کی انسداد دہشتگردی کمانڈ کے سربراہ رچرڈ والٹن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مختلف کیسز پر روزانہ کی بنیاد پر تعاون جاری ہے۔ لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضی علی شاہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ والٹن کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس مجرموں کو سزا دلوانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، چاہے کتنا ہی وقت گزر جائے یا وسائل خرچ کرنا پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس سروسز آپس میں تعاون کرتی ہیں۔