تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:21

سری نگر :کشمیری حریت پسندوں نے پھر پاکستانی پرچم لہرادیا

جیو نیوز - سری نگر .......سری نگر میں کشمیری حریت پسندوں نے پھر پاکستانی پرچم لہرادیا۔جس پر بھارتی فورسز نے ریلی پر چڑھائی کردی اور آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے۔مظاہرین نے بھارتی فورسز کو پتھر سے جواب دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد سے کشمیریوں کی ریلی نکلی ،اس دوران ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم لہرایا جس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے۔بھارتی میڈیا کا مزید کہناتھا کہ کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.