8 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:0
سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد میں دھماکا، 19 شہید
جیو نیوز - ریاض........سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی ایک مسجد میں بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 19افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران کیا گیا۔ سعودی وزیر داخلہ کے مطابق مشرقی صوبے میں قطیف کے علاقے کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا، اس وقت مسجد میں 150 افراد نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ عرب میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد دھماکے میں متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کی بھاری نفری نے مسجد کے احاطے کو گھیرلیا ہے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔