تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:37

میکسیکو،پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپیں، 43 منشیات فروش ہلاک

جیو نیوز - میکسیکو سٹی.......میکسیکو میں پولیس کی کارروائی میں 42 منشیات فروش مارے گئے،آپریشن میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔میکسیکو کے مغربی علاقے میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا ۔کارروائی میں 42 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ 3 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ۔ میکسیکن حکومت نے یکم مئی کومنشیات فروشوں کے ایک گینگ کے ہاتھوں فوجی ہیلی کاپٹرگرانے کے واقعے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا،ہیلی کاپٹرپرحملے میں ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.