تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:47

قطیف مسجد پر حملہ، خود کش بمبار کا داعش سے تعلق کی تصدیق

جیو نیوز - ریاض.......سعودی عرب نے قطیف کی مسجد میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کی داعش سے تعلق کی تصدیق کردی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیبارٹری تجزیے کے بعد خود کش حملہ آور کی شناخت، صالح بن عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ سعودی شہری تھا۔ صالح بن عبدالرحمان داعش کی دہشتگرد سیل سے تعلق کی وجہ سے پہلے بھی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ سیکورٹی اداروں نے پچھلے ماہ اس دہشتگرد سیل کا پتا چلایا تھا اور اب تک اس کے 26ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خودکش حملے میں 21افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے پہلے ہی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.