9 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:47
صنعاء: تازہ حملوں اور جھڑپوں میں 29حوثی باغیوں سمیت 40افراد ہلاک
جیو نیوز - صنعاء........یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کے تازہ حملوں اور جھڑپوں میں 29حوثی باغیوں سمیت 40افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے دارلحکومت صنعاء سمیت یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کے فوجی اڈے اور کئی ٹھکانوں پر بمباری کی۔ حدیدا میں فوجی ایئرپورٹ کو 2بار نشانہ بنایا گیا، جبکہ حجا میں باغیوں کے ایک اجتماع پر فضائی حملے میں 12باغی ہلاک ہوگئے۔ جنوبی یمن میں قبائلیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 17باغیوں سمیت 28افراد مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جاری لڑائی میں اب تک 1000سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔