تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:49

فرانس:انتہاپسند ی کو ہرصورت ختم کرناہوگا،سکندر حود

جیو نیوز - پیرس......رضاچوہدری.......فرانس میں آغاخان کمیونٹی کے ہیڈکواٹرکے منتظم سکندر حود نےکہاہے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتہاپسند ی کو ہرصورت ختم کرناہوگا۔فرانس میں اسماعیلی کمیونٹی کاہیڈ کوارٹرسانحہ صفوراسےمتعلق ہرپیشرفت پرنگاہ رکھےہوئےہے۔ہیڈکوارٹرکےمنتظم البانیہ کے مرحوم پرنس کے صاحب زادے سکندرحودہیں جوکمیونٹی پرحملےسےغم زدہ ہیں۔کراچی کےعلاقے صفوراگوٹھ میں دہشتگردوں نے تیرہ مئی کو اسماعیلی کمیونٹی کی بس پرحملہ کیاتھااورخواتین سمیت سنتالیس افراد کوچن چن کرگولیاں ماردی تھیں۔واقعہ میں ملوث ملزموں کو سندھ حکومت نے7روزہی میں گرفتارکرلیاتھا ۔سکندرحودنےکہا کہ دہشتگردی پاکستان میں ہویاعراق میں ،ہرجگہ اسکامقابلہ کرناہوگا۔سکندرحودنےکہاکہ جمہوریت کومستحکم اور قانون کی عمل داری کی جانی چاہیےاوراسلام کےنام پرمسلمانوں اورمسیحیوں کوقتل اورانکے مقدس مقامات کومسمارکیاجانابرداشت نہیں کیاجاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.