تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:59

کابل: گیسٹ ہائوس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ جاری

جیو نیوز - کابل.......افغان دارالحکومت کابل کے ڈپلومیٹک ایریا میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ کابل پولیس ترجمان عباداللہ کریمی کے مطابق دارالحکومت کابل کا ڈپلومیٹک ایریا شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی مسلح افراد نے ضلع وزیر اکبر خان میں ایک گیسٹ ہاوس پر حملہ کیا، جس کے بعد دستی بموں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حملہ آوروں کا قبضہ چھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.