تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:36

بھارت: گائے کے گوشت پر پابندی کا معاملہ،وزرا میں ٹھن گئی

جیو نیوز - نئی دہلی ......بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی کے معاملے پربھارتی وزراء میں ٹھن گئی۔وزیر مملکت کائرن رجیجو نے وزیر برائے اقلیتی امور کے بیان کی سختی سے مذمت کی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ امور کائرن رجیجونے وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسے گائے کا گوشت کھانا ہے وہ پاکستان چلا جائے۔رجیجو کا کہنا ہے کہ وہ اروناچل پردیش کے رہنے والے ہیں اور گائے کا گوشت کھاتے ہیں،کیاکوئی انہیں گائے کا گوشت کھانے سے روک سکتا ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ بیان دینے والوں کوتمام مذاہب کے ماننے والوں کے عقائد کا خیال رکھنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.