9 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:35
لندن: مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث بلوچوں کی نگرانی شروع
جیو نیوز - لندن.......برطانیہ نے ریاست پاکستان کے خلاف مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث کئی قوم پرست بلوچوں کی نگرانی شروع کردی ہے اور پاکستان سے تفصیلی معلومات کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق برطانیہ میں موجود بعض سرگرم بلوچ افراد سے متعلق تفصیلی معلومات پاکستان کو دے دی گئی ہیں، جسکے جواب میں پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ معلومات کا تبادلہ انتہا پسند نظریات کے حامل افراد سے متعلق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ برطانیہ میں موجود بعض بلوچ قوم پرست پاکستان میں سویلینز اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔