تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:20

سوئس بینک 2018ء سے یورپینزکے اکاونٹس خفیہ نہیں رکھیں گے

جیو نیوز - زیوریخ......ایک معاہدے کے تحت سوئس بینکس 2018ء سے یورپی شہریوں کے بینک اکاؤنٹس خفیہ نہیں رکھ سکیں گے۔ دہری شہریت والے پاکستانی خبردار ہوجائیں، کیونکہ ان کے خزانے آشکار ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے پر یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ میں معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے نتیجے میں یورپی شہری سوئس اکاؤنٹس میں غیر قانوی رقم نہیں چھپا سکیں گے کیونکہ سوئس بینکس کسی بھی یورپی یونین ممبر ملک کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل دینے کے پابند ہوں گے۔ یورپی کمیشن کے مطابق معاہدے سے ٹیکس چوروں اور کرپٹ افراد کو ایک اور دھچکا لگے گا۔ ماہرین کے مطابق معاہدے کے تحت امکان ہے کہ ایسے پاکستانی شہریوں کی دولت معلوم لگائی جا سکے جو کہ یورپی یونین ممالک کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.