تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:33

امریکانےکیوبا کودہشتگردممالک کی عالمی فہرست سے خارج کردیا

جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکا نے 33 سال بعد کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کردیا۔ امریکی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہائوس کیوبا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دہشتگرد ممالک کی فہرست پر نظر ثانی کریگا ۔ کیوبا پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب امریکا کی جانب سے کیوبا کو معاشی ، عسکری اور دیگر امداد فراہم کی جاسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.