10 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:37
نائیجیریا: مسجد میں خود کش بم دھماکے میں 26افراد جاں بحق، 28زخمی
جیو نیوز - ابوجا........شمال مشرقی نائیجیریا کی مسجد میں خود کش بم دھماکے میں 26افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجریا کے شہر میدوگوری میں حملہ آور نے مسجد میں دوپہر کی نماز شروع ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے مسجد کی چھت اڑ گئی اور قریبی مارکیٹ کے دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 26افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔