تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:43

آکسفرڈ یونیورسٹی،800 سالہ تاریخ میں وائس چانسلرکیلئے پہلی بارخاتون نامزد

جیو نیوز - لندن.......برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کی 8سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لوئیز رچرڈسن کو یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت سینٹ انڈریوز یونیورسٹی کی انچارج ہیں اور انہوں نے ماضی میں ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی ایک اعلیٰ عہدے پر کام کیا ہے۔ اگر انہیں رسمی طور پر آکسفرڈ یونیورسٹی کی 272ویں وائس چانسلر بنا دیا گیا تو 8سو سال میں پہلی بارمرد کے بجائے ایک خاتون وائس چانسلر کے فرائض سنبھالیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.