تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:20

ایکواڈور: آتش فشاں پہاڑ نے 33سال بعد پھر لاوا اُگلنا شروع کردیا

جیو نیوز - کویٹو.......ایکواڈور کے آتش فشاں پہاڑ نے 33سال بعد ایک بار پھر لاوا اُگلنا شروع کردیا ہے۔ ایکواڈور کے جزیرے گالاپیگوس میں واقع آتش فشاں وولف گزشتہ ہفتے سے لاوا اگل رہا ہے۔ آگ کے شعلے اور دھویں کے گہرے بادل فضا میں مسلسل بلند ہو رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں سے قریبی نیشنل پارک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سیاح لاوا پھٹنے کے مناظر کا انتہائی قریب سے نظارہ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.