تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:49

برطانوی صحافی نےملکہ برطانیہ کی موت کاٹوئٹ کردیا،ادارے کی معافی

جیو نیوز - لندن.......برطانوی نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی نے ملکہ برطانیہ کی موت کا غلط ٹوئٹ کردیا، ادارے کو معافی مانگنا پڑی۔ برطانوی نشریاتی ادارے میں کام کرنے والی خاتون صحافی ایمن خواجہ کے ملکہ برطانیہ کی پہلے طبیعت خرابی اور پھر موت کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، غلطی کا احساس ہوتے ہی خاتون صحافی نے اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا اور ادارے کو بھی غلطی پر معافی مانگنی پڑی۔ خبر بکنگھم پیلس تک پہنچنے پر عوام کو یقین دلانے کے لیئے بکنگھم پیلس کو بھی ملکہ کی خیریت کا بیان جاری کرنا پڑا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اپنے معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.