تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:49

ملائشیا : زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی

جیو نیوز - پترا جایا......ملائشیا میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ملائشیا کے مشہور تفریحی مقام کینا بالو کے پہاڑی علاقے میں 6 اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد کوہ پیما پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 11 کوہ پیما کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 8 افراد اب تک لاپتا ہیں۔ امدادی کارکنوں نے ریسکیو آپریشن کے دوران 1 سو 37 ہائیکرز کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.