تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:20

چین : دریا میں غرق جہاز سے 431لاشیں نکل گئیں

جیو نیوز - بیجنگ .....چین کے دریا ئے یانگ ژی میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 431 تک پہنچ گئی۔ چینی بحری جہاز کے حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں ریسکیو اہلکاروں ،حکام اور مسافروں کے خاندانوں نے سر جھکا کر سوگ منایا، ڈوبنے والے جہاز میں 456 افراد سوار تھے،جس میں کپتان سمیت صرف 14 افراد کو ہی بچایا جاسکا، جبکہ11افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ پولیس نے تفتیش کیلئے کپتان اور چیف انجینئر کو تحویل میں لےلیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جہاز میں گنجائش سے زائد افراد نہیں سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.