تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:44

نائیجیریا: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2افراد ہلاک

جیو نیوز - ابوجا.......نائیجیریا میں چیک پوسٹ پر خاتون کے خودکش حملے میں 2افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ نائیجیرین حکام کے مطابق بورنو کے علاقے میں ایک ہائی وے پر واقع چیک پوسٹ پر خاتون خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا۔ دھماکے میں 2افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے۔ 29مئی کو نائیجیریا کے نئے صدر محمدو بوہاری کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ چھٹا حملہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.