12 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:15
ڈاکٹرصاحبزادہ ساجد الرحمان کا دورۂ فرانس، تقریبات میں شرکت
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری...... معروف مفکر سابق وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی و سابق خطیب شاہ فیصل مسجد اسلام آباد ڈاکٹرصاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان دو عظیم شخصیات کی سوچ وفکر بھر پور جدوجہد ودیانت داری اوربرصغیر کے تمام مسلمانوں کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا، ان دونوں شخصیات نے انگلستان کے ماحول اور معاشرے میں تعلیم مکمل کرکے وہ فکر اور پیغام دیا کہ برصغیر کے تمام مسلمان پاکستان کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے جس میں پاکستان میں بسنے والے اور پاکستان میں شامل نہ ہو سکنے والے سب ہی مسلمان شامل ہیں اور پاکستان کیلئے ان سب کی بے پناہ قربانیاں بھی شامل ہیں۔ معروف مفکر ڈاکٹرصاحبزادہ ساجد الرحمن سابق وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی و سابق خطیب شاہ فیصل مسجد اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ فرانس کے صدر چوہدری ریاض بھاپا کی طرف سے پارٹی دفتر میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ن لیگ فرانس راجہ علی اصغر سمیت پارٹی عہدیداروں کے علاوہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی شخصیات اور لوگوں بھاری تعداد بھی موجود تھی۔ صاحبزاد ساجد الرحمان نے مزید کہا کہ وجودہ دور میں یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں اور خصوصی طور پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہاں بسنے والوں کی ذمہ داریوںمیں موجودہ دور میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا آپ اس وقت اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں ،لہٰذا آپ کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ جب آپ کے متعلق مقامی سوسائٹی اور معاشرے میں بات ہو جب آپ کے مذہب کی بات تو پتہ چلے کہ یہ مسلمان ہے اور قومیت کی بات تو پتہ چلے پاکستانی ہے اچھی قو میں اپنے اچھے کردار سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح پر روشنی ڈالتے ہوئے اہم واقعات بیاں کیے۔ دورۂ فرانس کے دوران انہوں نے مسجد پیری فیت میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کے والد ین کی سالانہ برسی کے علاوہ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید اختر بٹ کی اہلیہ مرحومہ کے ختم شریف کی تقریب میں شرکت کی اورولیلر لیبل کی جامعہ مسجد قباء میں خطاب کرتے دین اسلام پر اس انداز میں روشنی ڈالی کے ہزاروں افراد داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور ان کی اعلیٰ دینی و دنیاوی معلومات اور علم و دانش سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ فرانس بھر میںمقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگ ان سے ملنے کیلئے جوق در جوق ان کے میزبان جاوید اختر بٹ کی رہائش گاہ پہنچے۔ واضحرہے کہ صاحبزاد ساجد الرحمان گدی نشین بگار شریف کہوٹہ پاکستان جب پیرس پہنچے تو ان کا شانداروالہانہ استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں جاوید اختر بٹ، راجہ علی اصغر، آفتاب مغل، چوہدری ریاض بھاپا سمیت بھاری تعداد میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگ شامل تھے۔