تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:32

وائٹ ہاؤس کاپریس روم بم کی اطلاع پر خالی کرالیاگیا

جیو نیوز - واشنگٹن......سیکورٹی خدشات کے باعث وائٹ ہائوس کا پریس روم ایمرجنسی طور پر خالی کرالیا گیا ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پریس روم میں بریفنگ کے لیے موجود متعدد صحافیوں کو پریس روم خالی کرانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔اس کے علاوہ عمارت کے جنوبی لان کو بھی خالی کرالیا گیا اور تمام افراد کو قریبی عمارت منتقل کیا گیا۔پریس روم خالی کرانے کے بعد جاسوس کتوں کی مدد سے کمرے کی تلاشی لی گئی ۔ اس سے قبل سینیٹ عمارت کے ایک حصے کو بھی بم کی اطلاع ملنے کے بعد خالی کرالیا گیا تھا تاہم تلاشی کے بعد عمارت کو محفوظ قرار دیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.