تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:43

بھارت میں بچے بیچنے والی این جی او کے تین ارکان گرفتار

جیو نیوز - نئی دلی...........بھارت میں بچے بیچنے والی این جی او کے تین افراد گرفتار کرلیے گئے۔ این جی او کے نام پر کاروبار کرنے والے گروہ نے بچوں کی خرید و فروخت کے لیے ویب سائٹ بھی بنارکھی تھی۔ بھارت میں بچے خریدنا ہے بہت ہی آسان، بس راشٹریا کی ویب سائٹ آر جے جے ایس پر لاگ ان کیجئے، اپنی رجسٹریشن کروائیے اور خریداری کے لیے بچوں کی لسٹ حاضر، جی ہاں، یہ ہے بھارت، لیکن اس این جی او سے بچے خریدنے والے تیس جوڑوں کو یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ بچے مختلف اسپتالوں اور نرسنگ ہومز سے چرائے گئے ہیں۔ مزے کی بات یہ کہ دوارکا میں قائم اس این جی او کی "ایڈاپشن سروس" کھلے عام یہ کاروبار کررہی تھی۔ ڈھٹائی یہ کہ اس سروس کے اشتہار ٹریفک سگنلز پر بھی بانٹے جاتے تھے۔ دلی پولیس نے حال ہی میں اس گندے دھندے میں شریک ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے دو ماہ کا بچہ بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ونود کی ڈیوٹی بچہ خریدنے کے خواہشمند جوڑے کو رضامند کرنا ہوتا تھا۔ گرفتار ہونے والوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ایجنٹ دہلی سمیت کئی شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں اور اب تک تیس بچے فروخت کرچکے ہیں، پچھتربچوں کے لیے لوگ رجسٹریشن کراچکے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.