تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:43

امریکی صدر کا مزید 450 فوجی عراق بھیجنے کا حکم

جیو نیوز - واشنگٹن.....امریکی صدر بارک اوباما نے مزید 450 فوجی عراق بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنِسٹ کے مطابق صدر اوباما اور ان کی نیشنل سیکیورٹی ٹیم سمجھتی ہے کہ مزید امریکی فوجی بھیجنے سے عراقی سیکیورٹی فورسز اور قبائلی جنگجووں کو فائدہ ہوگا ۔ اس وقت 3ہزار100امریکی فوجی ٹرینر اور ایڈوائزر عراق میں موجود ہیں ۔ ترجمان کے مطابق صدر اوباما نے انبار صوبے میں ایک نیا تربیتی اڈہ قائم کرنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ دولت اسلامیہ سے لڑنے والی عراقی فورسز کی تعمیر نو میں مدد مل سکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.