13 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59
خود کو چودھری سمجھنے والا بھارت اپنے کسانوں کی حالت سے بے خبر
جیو نیوز - نئی دلی...........خود کو خطے کا چوہدری سمجھنے والا بھارت اپنے ہی کسانوں کی حالت زار سے بے خبر ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کسانوں کی خودکشیوں کے ایک ہزار اٹھاسی کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنگی جنون،مخالف کو پچھاڑنے کا خبط اور دوسرے ممالک کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی پرانی عادت ،بھارت ان جنونی سرگرمیوں میں اتنا مصروف ہے کہ اسے اپنے ہی ملک کے مظلوم عوام اور ان کے مسائل نظر نہیں آتے۔ نتیجہ ، خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ، حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق صرف بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 2015 کے پہلے پانچ ماہ میں خودکشی کے کیسز سامنے آئے اور یہ تعداد گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں چھہترفیصد زیادہ ہے۔ جنوری سے مارچ میں خودکشی کے چھ سو ایک کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ خودکشی کے ان کیسز میں گزشتہ سال کے قحط اور اس کے بعد ہونے والی خشک سالی اور فصلوں کی تباہی کے بعد اضافہ ہوا۔جب اسٹیٹ ریونیو منسٹر ایکناتھ کھاڈسے سے خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے گراف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر دامن چھڑالیا کہ وہ جتنا کرسکتے ہیں ، کر رہے ہیں، یہ مسئلہ برسوں سے چل رہا ہے، راتوں رات تو ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ تو یہ ہے، ذمہ دار بھارت۔