13 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:15
نیویارک: دہشتگردی کے الزام میں 2پاکستانی بھائیوں کو سزادیدی گئی
جیو نیوز - نیویارک.......امریکا میں 2پاکستانی بھائیوں کو دہشتگردی کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی۔ دونوں پر نیویارک میں بم دھماکے کی سازش کا الزام تھا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 22سال کا رئیس قاضی اور 32سال کا شہریار قاضی پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔ رئیس قاضی کو 35سال اور شہریار کو 20سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں بھائیوں پر نیویارک میں بم دھماکے کی سازش کا الزام تھا۔ انہوں نے پچھلے مارچ میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔ دونوں بھائیوں پر حراست میں لیے جانے کے دوران 2وفاقی ملازمین پر حملے کا بھی الزام ہے۔ رئیس قاضی نے نیویارک میں حملے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس نے کرسمس ٹری لائٹس کی مدد سے بم بنانے کے لیے القاعدہ کے آن لاین انگریزی میگزین سے مشورہ کیا تھا۔ رئیس نومبر2012 میں نیویارک گیا تھا۔