13 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:15
باغیوں کے پیچھے ہٹ جانے تک سعودی اتحاد برقرار رہے گا، وزیر خارجہ قطر
جیو نیوز - دوحہ........قطر نے کہا ہے کہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد اس وقت تک برقرار رہے گا، جب تک اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق باغی پیچھے نہیں ہٹ جاتے۔ یہ اعلان قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا، جب تک سلامتی کونسل کی قراردادوں خصوصاً قرارداد نمبر2216 پر عمل نہیں ہوجاتا۔ اپریل میں منظور کی گئی اس قرارداد میں حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبضہ کیے گئے تمام علاقے چھوڑ دیں اور کچھ عرصہ پہلے ہونے والے قومی ڈائیلاگ میں نئے آئین کی تشکیل سمیت جن باتوں پر اتفاق کیا گیا تھا ان کی پاس داری کریں۔