تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:36

ایٹمی مذاکرات کی سست روی پر روسی سفارتخانہ کا اظہار تشویش

جیو نیوز - واشنگٹن.......ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق روس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات سست روی کا شکار ہیں، جس پر اسے تشویش ہے۔ ویانا میں روسی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور 6اہم عالمی طاقتوں کے درمیان حتمی معاہدے کی تاریخ قریب ہے، اس سے قبل معاملات طے کرنا ہوں گے۔ روسی سفارتی ذرائع کے مطابق معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں ڈیڈلائن میں توسیع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری اگلے ہفتے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں آسٹریا جائیں گے۔ ڈاکٹروں نے جان کیری کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 31مئی کو جان کیری سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اپنی تمام تر مصروفیات ختم کرکے، وطن واپس آکر اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.